بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک گیر احتجاج کرینگے:خالد مسعود سندھو
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکومت کا بجلی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کا فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر احتجاج کی کال دےگی۔ حکومت کی جانب سے مسلسل تیسری بار بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پہلے ہی مہنگائی میں مزید اضافہ نے غریب کی زندگی اجیرن کو کرکے رکھ دیا ہے۔ غریب بجلی کے بل کی ادائیگی کرے یا اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے پوری قوم کو غلام بنا کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے ملک کے غریب اور متوسطہ طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور کسی صورت ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔