2رنز کے عوض 6وکٹیں ‘42 سالہ ’’پروفیسر‘‘ محمد حفیظ کا ٹی ٹونٹی میں تباہ کن سپیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)42 سالہ پروفیسر کا کمال، محمد حفیظ نے زِم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں تباہ کن سپیل کر ڈالا۔سابق کپتان نے بلوایو کیخلاف دو اوور میں چھے وکٹیں اڑائیں، صرف چار رن دیئے اور گیارہ ڈاٹ بھی کرائیں۔ایونٹ میں جوبرگ کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ نے ٹی ٹین لیگ میں تاریخ رقم کر دی۔ تین وکٹوں کیساتھ میڈان اوور کیساتھ نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ان کی شاندار بائولنگ کی بدولت جوبرگ بیفلوز نے بلوایو بریوز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔