پاکستان کی سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع کردیں۔اس حوالے سے کولمبو میں پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی گئی‘کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کے بیٹنگ ‘بائولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی مشقیں بھی کرائیں ‘کھلاڑیوں نے فٹنس کیلئے ورزش بھی کی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔