زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘اندرون سندھ کے کرکٹرز کے ٹرائلز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کراچی میں جاری زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کے دوسرے روز اندرون سندھ سے آئے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے گئے۔ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں سے آئے نوجوان کرکٹرز بہت ٹیلنٹڈ ہیں،کراچی کیساتھ سندھ کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے نوجوان کرکٹرز بھی بہت محنتی ہیں اور ان نوجوان کرکٹرز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔