وکیل قتل کیس،قائد پی ٹی آئی کی نامزدگی سپریم کورٹ کا بنچ دوسری بار تبدیل
اسلام آباد (این این آئی)کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالزراق شر کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کے لیے تشکیل کردہ پہلا بینچ بحال کر دیا گیا۔سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی۔جاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا بینچ تبدیل کر دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس مظاہر نقوی بھی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں بلایا ۔
وکیل کیس بنچ تبدیل