• news

پاکستان کے معاشی مسائل کا فوری حل ، نہ کوئی جماعت پسندیدہ ، الیکشن وعدہ حوصلہ افزا، امریکہ 

واشنگٹن (این این آئی)یو ایس پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا کوئی فوری حل نہیں ہے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل کرنے سے ملک کو بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔اعلیٰ امریکی عہدیدار نے واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہم ارینجمنٹ (اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ) کی حمایت کرتے ہیں، یہ پاکستان کو سانس لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان بیورو کی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے، حل موجود ضرور ہے لیکن کوئی فوری حل نہیں ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ آنے والے دن پاکستانی عوام کے لیے بہت سخت ہوں گے لیکن انہیں معیشت کی بہتری کے لیے اس مشکل مرحلے سے گزرنا ہوگا۔انہوں نے پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرپا شراکت داری ہے جو موجودہ سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی۔اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کے جلد انتخابات کرانے کا وعدہ امریکہ کےلئے امید افزا ہے ، ملک میں کوئی شخصیت یا جماعت اس کی پسندیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس جماعت کو منتخب کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی ایک پارٹی کے خلاف دوسری جماعت کی حمایت نہیں کرتے، ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان 2022 میں 9 ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی، یہ تجارتی حجم امریکہ کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بناتا ہے۔
امریکہ 

ای پیپر-دی نیشن