• news

سویڈن نے مسلم دنیا سے جنگ چھیڑ دی ، ملعونون کو حوالے کیا جائے ، خامنہ ای 


تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کر کے مسلم دنیا سے جنگ چھیڑ دی ہے۔ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والوں کو کھلی اجازت اور تحفظ فراہم کر کے سویڈن نے مسلم دنیا میں اپنے لیے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر دئیے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ قرآن کی بے حرمتی اور ان کی حمایت کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ سویڈن کی حکومت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعونوں کو اسلامی ممالک کے سپرد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ ان پر اسلامی عدالتی نظام کے تحت سزا دی جا سکے۔ یاد رہے کی قرآن پاک کی دو بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراقی نژاد تارکین وطن ہے۔ عراق میں کئی مقدمات درج ہونے کے باعث یہ ملعون فرار ہوکر سویڈن پہنچا ہے۔ عراق نے سویڈن کی حکومت سے سرکاری سطح پر سلوان مومیکا کی حوالگی کی درخواست بھی کر رکھی ہے لیکن سویڈش گورنمنٹ ایسا کرنے سے انکاری ہے۔
خامنہ ای

ای پیپر-دی نیشن