• news

37 سابعد پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن ، بھارت کو ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا 


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) حمزہ خان نے37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا چیمپئن بنا کر تاریخ رقم کردی‘پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ مسلسل دوسری بار جیت لیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو 12-10، 12-14، 3-11اور 6-11سے شکست دی، حمزہ سے قبل 1986 ءمیں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔وزیراعظم اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، پوری قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان آپ کا شکریہ، حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر خان کی فتح کی یاد تازہ کردی،سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم پھر بلند کرنے پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ امید ہے آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ چیمپئن حمزہ خان ہمیں آپ پر فخر ہے، انہوں نے حمزہ خان کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔دفاعی چیمپئنز پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کو 118رنز سے شکست دےکر مسلسل دوسری بار ایمرجنگ ایشیا کرکٹ کپ کاٹائٹل جیت لیا ۔ سری لنکن شہری کولمبومیں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان شاہینز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔اوپنرز صائم ایوب 59 ‘ صاحبزادہ فرحان کو65‘عمیر یوسف35‘ قاسم اکرم صفر‘کپتان محمد حارث 2رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مبصر خان نے بھی 35 رنز بنائے۔مہران ممتاز 13رنز بناسکے ۔محمد وسیم جونیئر 17اور صفیان مقیم 4رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ بھارتی ٹیم 253رنز کے تعاقب میں40اوورز میں 224رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ابھیشک شرما61رنز بناکر نمایاں رہے ۔ صفیان مقیم نے تین ‘ارشد اقبال ‘مہران ممتاز‘محمد وسیم جونیئر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباددی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں بھارت اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آو¿ٹ کلاس کردیا۔ نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔ پاکستان شاہینز ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی کسی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔
سکواش /ایمرجنگ 

ای پیپر-دی نیشن