فرمودہ اقبال
اسلامی فقہ کی تجدید ناگزیر ہے۔ ضرورت ہے کہ اس پر ہر پہلو سے نظرثانی کی جائے۔ موجودہ سول لاء منسوخ ہونا چاہئے‘ لیکن یہ بات جب ہی ممکن ہے کہ مسلمان اجتہاد سے کام لیں۔ ’’اجتہاد‘‘ کے متعلق شیعہ سنی نقطہ نظر کی تحقیق نہایت ضروری ہے۔
(سید نذیر نیازی سے علامہ اقبال کی گفتگو سے اقتباس)