• news

سعودی عرب ساحلی پٹی پر 10 کروڑ درخت لگائے گا

  ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب نے ساحلی پٹی پر 10 کروڑ درخت لگانے کا منصوبہ بنا لیا۔ صحرائی خطے میں درختوں کی نشوونما اور ترقی کے نگہبان سعودی قومی ادارے نے چند سال کے دوران مملکت کی ساحلی پٹی پر 10 کروڑ مینگرو کی خاص قسم کے درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ عرب  میڈیا  کے مطابق ویجیٹیشن ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزر ٹیفیکیشن(این سی وی سی) نے بحیرہ احمر اور خلیج عرب کی ساحلی پٹی پر مینگرو کے 60 لاکھ اور جازان کے علاقے میں 33 لاکھ  سے زیادہ پودے لگائے ہیں۔ سعودی گرین انیشیٹو اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے بڑے منصوبوں میں ملک کے ساحلی علاقوں کے قریب مینگروز کے درخت کی نشوونما شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن