دو روز میں برائلر گوشت 41روپے کلو مہنگا ‘ قیمت 593روپے ہو گئی
لاہور(کامرس)چند روز کمی کے بعد شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جانے لگا۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت18روپے اضافے سے593روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت12روپے اضافے سے 395روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت3روپے اضافے سے265روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔دو روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طو رپر 41روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔