• news

بابا فریدالدین شکرؒ کا عرس جاری‘ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی‘ شیڈول جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی عرس تقریبات گیارہویں روز میں داخل ہوئی ہیں۔ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کیلئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے شیڈول جاری کر دیا۔ سکیورٹی کیمرہ جات سے پورا ایریا کور کیا گیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق دربار شریف کی توسیع کے لیے " آئی ڈیپ"کو جامع منصوبہ بندی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ جس میں پارکنگ، لنگر خانہ، سیمینار ہال، لائبریری، وضوخانہ اور واش رومز بطور خاص شامل ہیں۔ انہوں نے کہا بابا فرید برصغیر میں بین المذاہب مکالمے کے بانی تھے۔ آپ کی خانقاہ انسان دوستی، رواداری، محبت اور اخوت کی علمبردار اور فلاحی معاشرے کی امین تھی۔ صوفیاء  نے خطے میں ہمیشہ انتہا پسندی کے خاتمے اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے جدوجہد کی۔ عصرِ حاضر میں مختلف مذاہب کے مقدسات کی توہین افسوسناک ہے۔ اس سے پْر امن سوسائٹی کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خانقاہوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ِ عمل ہے۔ جس کے لیے بہترین حکمتِ عمل وضع کر لی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن