• news

باہمی لڑائیوں میں وقت ضائع نہ کیا جائے،خورشید شاہ

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ باہمی لڑائیوں میں  وقت ضائع نہ کیا جائے اور تمام تر توجہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی پر مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اپنا تمام تر وقت لڑائیوں میں ضائع کردیا اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے تعمیر و ترقی کا کوئی کام نہیں کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم نے اقتدار کو ریاست کے وسیع تر مفاد میں استعمال کیا اور اسے ذاتی تشہیر اور سیاسی مقاصد کا ذریعہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ گزشتہ دور میں کالوں کے ذریعے کام چلایا جاتا تھا اور عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے اجتماعی شعور سے استفادہ نہیں کیا جاتا تھا مگر ہمارا دور کالوں اور زوالوں سے پاک رہا اور ہم نے ملک کو پھر سے ٹھوس بنیادوں پر استوار کر دیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ جمہوریت کیلئے عظیم قربانیوں سے بھری پڑی ہے مگر انصاف اور آزادی کے دعوے داروں نے جمہوریت کیلئے کیا قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل مضبوط جمہوری حکمرانی میں مضمر ہیاور صرف اور صرف مضبوط جمہوری ادارے ہی ملک کو پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا میثاق جمہوریت کے پیچھے یہی احساس کارفرما تھا اور اسی احساس کے پیش نظر ہم نے بطور اپوزیشن گزشتہ حکمرانوں کو بھی میثاقِ معیشت کی ا?فر  کی تھی تاکہ ہم باہمی فکر و عمل سے ملک کو تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا جمہوریت میں دھونس اور دھاندلی سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن