• news

ملتان :زہریلا دودھ پینے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد کی حالت غیر

ملتان (اے پی پی)ملتان میں زہریلا دودھ پینے سے 4 بچوں سمیت 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق اتوار کے روز ملتان  مظفر گڑھ روڈ پر کڈنی ہسپتال کے قریب  ایک گھر میں  زہریلا دودھ پینے سے 5 افراد کی طبیعت ناسازہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد  مزید علاج معالجہ کیلئے  نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ڈاکٹرز کے  مطابق متاثرہ افراد نے چھپکلی والا دودھ پیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی۔متاثرہ افراد میں 12 سالہ طیب ولد عبدالرزاق ،8 سالہ ثانیہ بی بی دختر اشفاق،7 سالہ نتاشہ  دختر اشفاق،5سالہ رحمان ولد اشفاق ،29 سالہ کومل زوجہ اشفاق شامل ہیں،جن کی ہسپتال میں نگہداشت کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن