• news

جلدکراچی میں نئے روٹس کیلئے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگا، شرجیل میمن

 کراچی (آئی این پی ) سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جلد ہی کراچی میں پیپلز بس سروس کا نئے روٹس پر آغاز ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ شہریوں کی آسانی کے لیے کام کر رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا ہے کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں بھی کراچی پہنچ جائیں گی، شہریوں کو سستی اور بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پیپلز پارٹی عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن