نئی دہلی: دریائے جمنا میں پانی کی سطح پھر خطرناک درجے سے اوپر
نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بہنے والے دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پانی خطرناک درجے سے اوپر چلا گیا ہے۔ ریاست ہریانہ کی جانب سے ایک بار پھر بڑی تعداد میں ہتھنی کنڈ بیراج سے دریائے جمنا میں پانی چھوڑا گیا جس کے نتیجے میں جمنا میں پانی کی سطح پھر خطرناک درجے سے اوپر چلی گئی ہے۔گزشتہ صبح تک دریائے جمنا میں پانی کی سطح 205.96 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی ریاست گجرات میں دو دن مسلسل بارش کے بعد احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ پر گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کانگریس کے رہنما دیپک کھتری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر احمد آباد کے ٹرمینل کی ویڈیو شیئر کی اور کہا ’’یہ احمد آباد ایئرپورٹ کی صورت حال ہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 28 سالہ دور کے بعد گجرات کا یہ حال ہے، یہ نریندر مودی کی ماڈل سٹیٹ ہے۔‘