• news

یوکرائن نے کریمیا میں گولہ بارود کے ایک ڈپو کو اڑا دیا

 کیف(آئی این پی ) یوکرین نے ایک ڈرون حملے سے روسی ریجن کریمیا میں گولہ بارود کے ایک ڈپو کو اڑا دیا۔ رپورٹس کے مطابق ماسکو سے کھوئے ہوئے علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے شروع کی گئی جوابی کارروائی میں کیف نے تیزی سے واضح کر دیا ہے کہ اس کا مقصد کریمیا کو بھی واپس لینا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا سکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران  کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کریمیا کی بھی واپسی ہے۔ غیر ملکی میڈیا  کے مطابق زیلنسکی کے بیان کے 24 گھنٹے کے بعد کریمیا کے سربراہ نے کہا کہ دشمن نے ڈرون حملے میں گولہ بارود کے ڈپو کو اڑا دیا ہے اور زون کے پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والے لوگوں کو باہر نکلنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدو رفت بھی روک دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی اور دعوی کیا کہ حملے میں بہت کم نقصان ہوا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن