• news

پمز ہسپتال میں بھرتیوںکا معاملہ،عدالت نے حکم امتناع جاری کردیا

 اسلام آباد(این این آئی)پمز اسپتال اسلام آباد میں خالی آسامیوںپر بھرتیوںپر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق 18جولائی کو پمزکی نان گزئیٹیڈ ایمپلائزایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں یونین کوٹہ نہ ملنے پر عدالت جانے کی قراردادمتفقہ طور پر منظور کی گئی تھی جس کے بعد نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے  سیکرٹری جنرل چوہدری وسیم ارشاد گجر نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں خالی آسامیوںپر بھرتیوں کے معاملے میںایگزیکٹیو ڈائریکٹر(ای ڈی)پمز کے اختیارات کوچیلنج کرتے ہوئے گریڈ 1 سے 16 تک کی آسامیوں کے خلاف رٹ پٹیشن دائرکردی ،رٹ پٹیشن میں وفاقی سیکرٹری صحت اور ای ڈی پمز کو فریق بنایا گیا ہے، سیکرٹری جنرل وسیم گجر کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی ،کیس کی مزید سماعت کل(منگل کو)ہوگی،اس موقع پرسیکرٹری جنرل وسیم گجر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم ملازمین کے حقوق کی جنگ آخری حد تک لڑیں گے ،ہم پوری امید ہے کہ عدالت ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے ریلیف دے گی جبکہ یونین کے صدر ملک طاہر محمود اعوان نے کہاکہ انشا  اللہ جیت پمز ملازمین کی ہی ہو گی،چیئرمین عرفان اقبال ،تنویر نوشاہی ودیگر نے بھی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انشا  اللہ فتح بھی حق اور سچ کی ہی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن