• news

کارکنوں کے نعروں پر وزیراعظم نے سِری پائے، کْکڑ چھولے کا ذکر چھیڑ دیا

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان کے  پرجوش نعروں کے جواب میں  وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا خطاب روک کر ہلکے پھلکے انداز میں  وزیر داخلہ کو  جلسے کے بعد کارکنان کو سِری پائے اور کْکڑ چھولے کھلانے کا کہہ دیا۔ جلسہ گاہ میں وزیر اعظم سے ملنے کیلئے بچے بھی پہنچے ہوئے تھے۔ وزیراعظم نے بچوں کو تعلیم پر توجہ رکھنے اور والدین کی خدمت کرنے کی نصیحت کی جبکہ بچوں نے وزیراعظم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن