• news

پاکستان مسلم لیگ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کیلئے سیاست کی :محمد ندیم پہلوان 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری محمد سرور دور اندیش اور وژن رکھنے والے سیاستدان ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کی ہے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم پہلوان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں چوہدری محمد سرور نے پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو اور اسے متحرک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ نوجوانوں کو اہمیت دی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن