حمزہ خان نے 37برس بعد ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئین شپ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا :میاں عتیق
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی سپورٹس ونگ سنٹرل پنجاب کے نائب صدر میاں عتیق نے کہا ہے کہ حمزہ خان نے 37برس بعد پاکستان کیلئے ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئین شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے حمزہ خان کوجیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ورلڈ چمپئین جان شیر خان نے 1986میں ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئین شپ جیتی تھی۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے مطالبہ کیا کہ حمزہ خان کی بہترین حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں پاکستان میں سکوائش کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی جان شیر خان ثانی ثابت ہو سکیں۔