مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک جاری ، بھارت ظلم وجبر کی انتہا کر چکا:لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے چھٹے امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان،سردار عتیق احمد خان،سردار محمد یعقوب خان، شاہ غلام قادر،ڈاکٹر خالد محمود خان،محمود ساغر،فہیم کیانی،مولانا عبدالسمیع سمیت دیگرنے خطاب کیا۔تقریب میں عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری،الطاف بٹ، فہیم عباسی، کاشف چوہدری،عمران عزیز،امجد چوہدری، خاور نواز راجہ،عامر محبوب،راجہ کفیل،شہزاد راٹھور،خواجہ متین، عقیل انجم،جنت نظیر اعجاز خان، مقدر شاہ،ماجد افسر،شہزاد خان،حسیب شبیر چوہدری،صفدر گردیزی،مقصود منتظر،راجہ بشیر عثمانی،لطیف ڈار،ہلال احمد،محمد سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک جاری ہے بھارت ظلم وجبر کی انتہا کر چکا ہے۔ مودی نے 5 اگست کے اقدامات کرکے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ کشمیری حق خودارادیت چاہتے ہیں۔ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکے گا۔ عالم اسلام کو کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔