نگران وزیراعظم کیلئے سیاسی شخصیت کے علاوہ کسی اورکو عہدہ دینا عہدہ کے منافی ہے:فقیر حسین ونڈا لیہ
فیروز والہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 144 شاہدرہ کے صدر رانا فقیر حسین ونڈا لیہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی سوچ واضح ہے کسی جج، جرنیل، بیوروکریٹ، ٹیکنوکریٹ یا صحافی کو نگران وزیر اعظم لگانا اس عہدہ کے منافی ہے۔ سیاسی عہدوں کو سیاست دان ہی چلاسکتے ہیں۔ سیاستدانوں میں ایسے افراد موجود ہیں جن کی قابلیت پر کوئی شک و شبہ نہیں اور وہ غیر جانبدارانہ و مصنفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو سیاسی لوگوں پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم آفس کی بہت ساری ذمے داریاں ہوتی ہیں جنہیں کوئی جج صحافی یابیوروکریٹ بیک وقت نبھا نہیں سکتا ۔اس کیلئے تجربہ کار سیاستدان کی ضرورت ہے۔