شہدا کربلا نے جانوں کا نذرانہ دیکر حق کا پرچم بلند کیا:ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ شہدا کربلا نے جانوں کا نذرانہ دیکر حق کا پرچم بلند کیا۔واقعہ کربلا ظلم اور جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے۔ محرم الحرام انتہائی قابل احترام مہینہ ہے۔ نواسہ رسول نے ثابت قدمی کی وہ مثال قائم کی جس کی نظیر نہیں ملتی۔ یہ مہینہ حق اور سچ کا پیغام دیتا ہے۔ ہماری نجات فلسفہ حسینی پر عمل میں ہے۔ ہمیں انتشار سے بچنا اور امام حسینؓ کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ معاشرتی امن اور استحکام کیلئے کمربستہ رہنا ہوگا۔ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کیا اور وہ امر ہوگئے۔ ان کا راستہ حق اور فلاح کا راستہ ہے۔اگر ہم کامیابی چاہتے ہیں تو اسی راستے کو اپنانا ہوگا جو لوگ مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اسلام کے دشمن ہیں۔ حضرت امام حسینؓ کی زندگی اور شہادت دونوں مشعل راہ ہیں۔آپ جرا¿ت اور بہادری کے پیکر تھے۔