سویڈن واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے : عرفان کھوکھر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ملک عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے عالم اسلام کے مذہبی احساسات اور جذبات مجروح ہوئے ہیں اس افسوسناک واقعہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں اور تب تک عالم اسلام کو چین نہیں ملے گا جب تک قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب ملعونوں کو قرار واقعی سزا نہیں مل جاتی ۔بین الاقوامی تنظیموں کی ذمہ داری ہے جس کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔