• news

حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہے:ڈپٹی کمشنر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) جی ٹی روڈ میں سٹوڈنٹ ڈے سکل بوٹ کیمپ کے افتتاح کے موقع پرڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہے، ٹیکنیکل ایجوکیشن کسی بھی معاشرے کے تعلیمی اور معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے ،نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ پرائیو یٹ سیکٹر کی شراکت بے حد اہمیت کی حامل ہے، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، علاوہ ازیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں اور انڈسٹری کے مابین اشتراک کار کو بھی مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، اس سے نہ صرف پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہوگا بلکہ اس سے لوگوں کو روز گار کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوگا۔ حکومت پنجاب نوجوانوں خصوصاََ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے کوشاں ہے، اس موقع پر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) کے پرنسپل اوراساتذہ سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔ تقریب کے اختتام پرطلبا و طالبات اور اساتذہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن