امام حسےن ؓ ؒنے ےزےدی قوتوں کے تکبرکوخاک مےں ملایا: وسےم نقوی
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن مےں امن عالم اور شہاد ت حضرت سےدنا امام حسےن ؓکے موضوع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر بےرسٹر سےد وسےم الحسن نقوی، حافظ مرتضیٰ مہدی، صدر بار ملک وقاص رضا اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر منور سےال ودےگر نے کہاہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسےن ؓ اورآپؓ کے جانثاران نے کربلا کے مےدان مےں عظےم قربانےاں دےکرےزےدی قوتوں کے تکبرورعونت کوہمےشہ کیلئے خاک مےں ملاڈالا۔ انہوںنے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اسوہ حسےنی ؓ کو مےنارہ نور بنا کر اسلام اور وطن عزےز کے خلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بناڈالےں ۔انہوں نے مزےد کہا کہ حضرت امام عالی مقام ؓ کی صداقت کا پرچم قےامت تک بلند ہوتا رہے گا جبکہ ےزےدی قوتےں حسےنی ؓ فکرکی بدولت ہمےشہ پاش پاش ہوتی رہےں گی۔ تقرےب سے بار کے سےکرےٹری جنرل مزمل عزےز گجر نے بھی خطاب کےا جبکہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاءکی کثےرتعداد نے شرکت کی۔