• news

 حافظ آباد:شہر کے اہم مقامات کی  تزئین و آرائش کا کام مکمل


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ کی ہدایت پر شہر کے اہم مقامات شاہراہوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔دیوار حافظ آباد،60 فٹ بلند قومی پرچم کی تنصیب،قومی جانور مارخور کا ماڈل، ڈسٹرکٹ آف رائس کا ماڈل اور کلمہ چوک کی تعمیر کر لی گئی ۔ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور سی او ایم سی عابد قیوم قاضی کی خصوصی کاوشوں سے حافظ آباد میں تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کئی منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن