نوشہرہ ورکاں : ترقی پانے والے افسروں نے چارج سنبھال لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی پروموشن پالیسی کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے محمد شہباز ہنجرائ، محمد شفیق دھاریوال،محمود علی باجوہ، محمد عمران سانسی اور محمد افضل گجر نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کر دی ہے، اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئے جوش و جذبے خلوص نیت ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔