• news

بجلی مہنگی کرکے عوام پر مہنگائی کا بم پھینک دیاگیا:ملک ظہیر الحق


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف صنعتکارو ں ملک ظہیر الحق، شیخ محمد اسلم ،عمر اشرف مغل نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی7روپے 50پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنیکی منظوری دیکر غریب عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم پھینک دیا ہے جو سراسر زیادتی کے مترادف ہے غریب عوام بمشکل دو وقت کی روٹی پوری کر رہے ہیں،حکومت اپنی غلط پالسیوں سے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے ،مسلسل بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے، اس اضافہ سے صنعتی پیدوار کی لاگت میں مزید اضافہ ہو جائے گا جو کہ پہلے ہی عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں، مہنگائی کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے ایکسپورٹ آرڈر کینسل ہو رہے ہیں ، اس موقع پر میاں محمد سلیم ،شیخ عامر رحمن،غلام حسین جج،حاجی عاصم انیس، حمیس گلزا ر مغل ،شیخ کاشف الرحمن ،خواجہ طا رق نو ید لو ن ، وقاص افضل ، وقار افضل ، چوہدری عطاءفرےد، رحمان الحق پھلروان، عرفان سعید ،نیئر جمیل بھٹی ،شیخ عرفان سہیل ،رانا محمد صدیق خاں،شےخ عرفات اکرام موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن