شیخوپورہ: ہسپتال میں گردوں کے مریضوں کو غیر معیاری میڈیسن د ینے کا انکشاف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں گردوں کے مریضوں کو غیر معیاری میڈیسن دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے مریضوں کو جو میڈیسن فراہم کی جا رہی ہے وہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں سب سٹینڈرڈ قرار دیا ہے انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے کہا ہے کہ فارماسسٹ کمیشن مافیا نے غیر معیاری ادویات خرید کر گردوں کے مریضوں کی جانوں سے کھیلنے کا دھندا شروع کر رکھا ہے۔متاثرہ افراد نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری سب سٹینڈرڈ ادویات خریدنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔