بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کو آداب سیکھنے کی ضرورت : بنگلہ دیشی کپتان
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔انہوں نے طنز کیا کہ انہیں آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔ میں آپکو یہ نہیں بتاسکتی کیا ہوا لیکن وہاں رہنا مناسب نہیں لگا، اس لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں سے چلی گئی۔ وہ بہتر آداب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بات رکھ سکتی تھیں۔ امپائرنگ کے فیصلوں کے بارے میں بنگلہ دیشی کپتان نگار نے کہا کہ اگر وہ آئوٹ نہ ہوئی ہوتیں تو کوئی انہیں آئوٹ قرار نہیں دیتا، ہمارے پاس مینز کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میچز سپروائز کرنے والے امپائر تھے جو دبا ئومیں فیصلہ نہیں کرتے۔