ہاکی لیجنڈ اولمپیئن شہناز شیخ نے بطور ٹیم کنسلٹنٹ قومی ٹیم کیمپ جوائن کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہاکی لیجنڈ اولمپیئن شہناز شیخ نے بحیثیت ٹیم کنسلٹنٹ قومی ٹیم کیمپ جوائن کرلیا۔ اولمپیئن شہناز شیخ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لگائے گئے کیمپ میں بطور ٹیم کنسلٹنٹ جوائن کرلیا۔اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ کوچز اولمپیئن ریحان بٹ‘ اولمپیئن محمد ثقلین‘اولمپیئن دلاور حسین‘اولمپیئم حسیم خان نے پر تپاک استقبال کیا۔ انکے ہمراہ ممبر سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی‘اولمپیئن شکیل عباسی‘اولمپیئن رضوان سینئر‘چوہدری مبشر‘طارق بٹ‘طاہر شریف گجر‘ چوہدری اکرام الحق‘اویس سلطان پاشا اور دیگر موجود تھے۔ٹیم کوچز اولمپیئن ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کہا کہ اولمپیئن شہناز شیخ کی بطور ٹیم کنسلٹنٹ تقرری سے کوچنگ سٹاف اور کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا ہم سب انکے تجربات سے مستفید ہونگے۔ انکی تقرری ٹیم کیلئے خوش آئند ہے۔اولمپیئن شکیل عباسی نے کہا کہ یہ ٹیم کیلئے اعزاز کی بات ہے انکے ساتھ دنیائے ہاکی کا تجربہ کار لیجنڈ بحیثیت ٹیم کنسلٹنٹ ساتھ ہے۔ انکے آنے سے ٹیم کہ حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم اچھا پرفارم کریگی۔ قومی ٹیم کنسلٹنٹ اولمپیئن شہناز شیخ نے پرتپاک استقبال پر آفیشلز و کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔دو سال کے عرصے میں بھرپور محنت و تجربے کی روشنی میں ٹیم کی پرفارمنس کا لیول اوپر لائیں گے۔پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین محنتی انسان ہے جو قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں دن رات محنت کررہا ہے۔ مجھے فخرہے حیدر حسین میرا شاگرد رہا ہے اور گراس روٹ سے آج اس مقام پر پہنچا ہے۔جونیئر ہاکی ٹیم نے جس بہترین انداز میں پرفارم کرکے سلور میڈل جیتا یہ ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔نشاء اللہ سینئر ٹیم بھی اچھا پرفارم کریگی۔