• news

عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ امان صدیقی نے 400 میٹر فری سٹائل میں نیا قومی ریکارڈ بنادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جاپان میں جاری عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں امان صدیقی نے 400 میٹر فری سٹائل میں 4:12.29 کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا ہے۔اس سے قبل امان ہی نے 4:15.78 کیساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا تاہم نئے قومی ریکارڈ کے باوجود امان صدیقی اگلے راؤنڈ میں نہ آسکے مجموعی ہیٹس میں امان صدیقی 55 میں سے 50 ویں نمبر پر رہے۔ امان صدیقی کوالیفائی کرنیوالے آخری سوئمر سے 28 سیکنڈز پیچھے رہے اور تمام ہیٹس میں شریک ٹاپ 8 بہترین سوئمرز نے فائنل کیلئے جگہ بنائی۔

ای پیپر-دی نیشن