• news

حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائیکھیل پنجاب وہاب ریاض نے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباددی اورکہا کہ ویلڈن حمزہ خان‘ٹائٹل جیتنے پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باددی اور کہا کہ حمزہ خان نے ملک کا نام روشن کیا ہے آپ پوری قوم کا فخر ہو۔پاکستان پیپلز پارٹی سپورٹس ونگ سنٹرل پنجاب کے نائب صدر میاں عتیق نے کہا کہ حمزہ خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہیں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی جان شیر خان ثانی ثابت ہو سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن