ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور دلخراش واقعہ
کوپن ہیگن (نیٹ نیوز) سویڈن کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت میں پھر عراقی سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 مظاہرین نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘Danish Patriots’ نامی انتہائی دائیں بازو گروپ سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے عراقی پرچم بھی جلایا۔ واقعے کے فوراً بعد عراق کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین میں شامل ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ نام نہاد آزادی اظہار اور مظاہرے کے حقوق پر جلد از جلد نظر ثانی کی جائے۔ اس سے قبل قوم پرست ڈینش پیٹریاٹس نے گزشتہ ہفتے اسی طرح کا مظاہرہ کیا تھا۔
ڈنمارک، بے حرمتی