سربراہ بی این پی اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
اسلام آباد (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ اختر جان مینگل کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں نگران سیٹ اپ، آئندہ عام انتخابات سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
اختر مینگل ملاقات