• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2  سونا 2800 روپے تولہ مہنگا


کراچی (کامرس رپورٹر) نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک میں ڈالر 1.69 روپے بڑھ کر 288.50 روپے ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے کے اضافے سے 293 روپے پر پہنچ گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کے روز ایک تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے بڑھ گئی اور فی تولہ سونے کے بھاﺅ 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
ڈالر/ سونا

ای پیپر-دی نیشن