بلاول کا یورپی نمائندے سے رابطہ: اناج معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے امور خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا بحیرہ اسود سے اناج معاہدہ کی معطلی کی وجہ سے غذائی تحفظ پر تبادلہ خیال کیا ۔ بالخصوص ترقی پذیر دنیا کے لئے سنگین مضمرات کے حوالے سے بات کی ہے۔ بی ایس جی آئی کی تجدید کیلئے حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ پاکستان ان کوششوں میں ہر طرح سے حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہے۔ یاد رہے روس نے ڈیل سے عارضی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
بلاول ،معاہدہ