ٹوبہ: ممکنہ سیلاب کا خدشہ،ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی تیاریوں کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایریگیشن سمیت محکمہ تعلیم،صحت، مال،سول ڈیفنس، ریسکیو1122،محکمہ انہار، سوشل ویلفیئر ،انفارمیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو حفاظتی بندوں کی پختگی اور معمول کی سالانہ مرمت کے حوالہ سے مکمل کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور تمام محکمہ جات اس حوالہ سے ہمہ وقت چوکس ہیں، انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے امدادی کاروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات بھی درست حالت میں موجود ہیں، جبکہ ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر فلڈ کنٹرول رومز فعال رکھے جائیں گے۔