• news

گزشتہ مالی سال کے دوران ایل پی جی درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا

  فیصل آباد (آئی این پی)ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 675 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2022 میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 661 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔جون 2023 میں ایل پی جی کی درآمدات پر 35 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن