• news

ایم جی پاکستان صارفین کیلئے گاڑیوں کے 2 نئے ماڈل متعارف کرائیگی

 لاہور(کامرس رپورٹر )معروف کار مینو فیکچر ایم جی پاکستان نے صارفین کی ترجیحات اور ضروریا ت کو پورا کرنے کی غرض سے دو نئے ماڈلزMG HS Excite اور AWD 2.0 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اپنی توسیعی حکمت عملی کے تحت ایم جی پاکستان اپنی توجہ ملک میں سیڈان گاڑیوں کے تیاری پر بھی مرکوز کررہی ہے جن کا کل مارکیٹ شیئر اس وقت 45فیصد ہے۔کمپنیکے جنرل منیجر مارکیٹنگ آصف احمد نے سیڈان مارکیٹ سے متعلق امید ظاہر کی کہ ایم جی کی پہلی سیڈان گاڑی ایم جی جی ٹی 1600CCکار ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم جی کی سی سیگمنٹ ایس یو ویزکی شاندار کامیابی کے بعد سی اور ڈی سیگمنٹ ایس یو ویز اور سیڈان گاڑیوں کی کامیابی کیلئے بھی پر ْامید ہے۔ایم جی موٹرز کاویژن مقامی مارکیٹ کی مسابقت میں اضافہ، برآمدی مواقع تلاش کرنے اورہائی ٹیک پرزوں کی مقامی طور پر تیار ی ہے۔ایم جی پاکستان کا مقصد مقامی مارکیٹ کوہائی ٹیک پرزوں کی پیداوارکے قابل بنانے کیلئے عالمی صنعت کاروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے جو پاکستان کی آٹو انڈسٹری کی ترقی میں مزید معاون ثابت ہوگی۔ملک کی موجودہ معاشی صورتِ حال کے باوجود ایم جی موٹرز پاکستان کی آٹوموٹیو انڈسٹری کی ترقی کیلئے پْراْمیدہے۔ شنگھائی موٹرز انٹرنیشنل  نے پاکستان میں ایم جی میں 100ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جو کمپنی کی پاکستان کی آٹو انڈسٹری سے گہری وابستگی کا اظہار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن