نیو گوشہ احباب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا اے جی ایم اجلاس
لاہور(پ ر) نیو گوشہ احباب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا اے جی ایم اجلاس ہوٹل کیسپین جوہر ٹائون میں منعقد ہوا جس میں محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار شرجیل احمد نے شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت صدر ڈاکٹر زبیر حفیظ نے کی۔ صدر سوسائٹی ڈاکٹر حفیظ نے سوسائٹی کے حالات پر روشنی ڈالی، ایجنڈا کے مطابق ممبران کا دخال و اخراج ، بجٹ سال 2023-24، نادہندگان کیخلاف کارروائی، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے ، کیمرے لگانے اور دوسرے چارجز بڑھانے کی منظوری حاصل کی گئی۔ اجلاس میں چوہدری محمد ارشد گھمن ممبر سوسائٹی، ملک محمد انور ریاض ممبر سب کمیٹی ایگزیکٹو باڈی کے علاوہ دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی۔