میانوالی:مجالس،جلوسوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
میانوالی (نامہ نگار) ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کی خود نگرانی کررہے ہیں۔میانوالی پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔