• news

سرگودھا: گائنی سنٹر کی ناگفتہ حالت کمشنر کا اظہار برہمی

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)مولابخش ہسپتال میں گائنی سنٹر کی ناگفتہ حالت پر کمشنر کا اظہار برہمی،عدم دلچسپی پر ایم ایس کی سرزنش ،اصلاح احوال کیلئے3دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے چھاپہ مار کر سرکاری گائنی سنٹر گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کی ناگفتہ صورتحال پر گزشتہ روز اجلاس بدانتظامی اور عدم سہولیات میں عدم دلچسپی پر ڈی ایچ کیو ایم ایس ڈاکٹر یونس صدیقی کی سرزنش کرتے ہوئے 3دنوں میں لیبر روم اور آئی سی یو کے تمام ائیر کنڈشنر کو فنکشنل حالت میں لانے‘ آکسیجن سپلائی پائپنگ اور بیڈز مانیٹر کو فنگنشنل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا اس موقع پر کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے ایم ایس پر واضح کیا کہ وہ کسی بھی وقت دوبارہ مولا بخش ہسپتال کا وزٹ کر سکتے ہیں۔انہوں نے ہسپتال کے باتھ رومز اور صفائی پر خاص توجہ دینے کا حکم دیا۔اجلاس میں گورنمنٹ مو لابخش ہسپتال میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن