• news

مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی جماعت بن چکی ہے ،خواجہ احمد حسان

لاہور (نیوز رپورٹر)اکوارڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم این اے اور پی پی کے نوٹیفکیشن کی تقریب کا انعقاد یون اقبال میںکیا گیا۔تقریب میں یونین کونسل کے سوشل میڈیا کے ممبران کو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے کہا مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی جماعت بن چکی ہے اور حلقے کی یوتھ کا جذبہ متاثر کن ہے۔ مشکل حالات میں بھی سوشل میڈیا نمائندگان نے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے نوجوان ہی ملک کی مستقبل کی قیادت ہیںاللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے، نوجوانوں کو منظم قوت بنائیں گے۔ تقریب میں سید توصیف شاہ،صدر سوشل میڈیا لاہور عزیر کیانی ، ڈویڑنل صدر لاہور حمزہ رضوان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور سوشل میڈیا حماد قریشی، عبداللہ خلیل، علی بٹ ، کاشف جٹ، سہیل بٹ راڈو والے ، عبداللہ مغل سمیت دیگر سوشل میڈیا ورکرز موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن