محرم الحرام ،شہر بھر میں سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے :سی سی پی او لاہور
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے سال رواں میں اب تک 3598 انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران92618 گھروں، 48504کرایہ داروں، 395376 اشخاص، 166ہوٹلز، 60گیسٹ ہاو¿سز، 97ہوسٹلز اور 4493 دکانیں چیک کی گئیں۔ دوران سرچ آپریشن ضابطہ فوجداری کے سیکشن 55/109کے تحت 3699 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح منشیات کے14، ناجائز اسلحہ کے 24 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں 682مقدمات درج کئے گئے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ متواتر جاری ہے۔ شہری امنِ عامہ کے قیام کے لئے پولیس سے تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے تمام وسائل برو¿ے کار لائے جا رہے ہیں۔