• news

اسسٹنٹ کمشنرفیروز والہ کاامامیہ کالونی میںمحرم  کے مرکزی جلوس کا دورہ‘انتظامات کا جائزہ لیا


 فیروز والہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل، سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس امامیہ کالونی کے روٹ کا تفصیلی وزٹ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو فوری اٹھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل ‘ سابق ایم پی اے محمد اشرف رسول اور ایس ایچ او فیروزوالا کے علاوہ سنی بورڈ کے صدر مقصود احمد بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی ریاض احمد گجر، شیعہ کمیونٹی کے جنرل سیکرٹری ناصر علی شاہ، شیعہ بورڈ کے صدر محمد علی شیرازی کے علاوہ دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے۔امامیہ کالونی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دوران وزٹ مرکزی جلو س کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو فوری دور کر نے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن