• news

 ایمرجنگ ایشیا کپ ‘ ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن کے فاتح پاکستان کا فخر :شہزادچیمہ


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ اور ورلڈ جونئیر سکوائش چمپئین شپ جیتنے والے پاکستان کا فخر ہیں،ایک دن میں 2کامیابیوں پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اپنے تہنیتی پیغام میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز اور حمزہ خان نے کرکٹ اور سکوائش کو نئی جلا بخشی ہے،دنیا میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والوں کی حکومت بھر پور حوصلہ افزائی کرے ۔نہوں نے کہا کہ ایسے روشن ستاروں کے یاد گاری مجسموں پر مشتمل آڈیٹوریمز قائم کیے جائیں۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کھیلوں کے سفیروں کا بھر پور خیر مقدم کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن