عام انتخابات میں نوجوان نسل کا کردار اہمیت کا حامل ، ضیاءالدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں نوجوان نسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔جے آئی یوتھ کے نوجوان انتخابات میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔ آج کا نوجوان قومی توقعات پر اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جماعت اسلامی نوجوان نسل کی اسلامی اور جمہوری ماحول میں تربیت کر رہی ہے۔یہی باکردار اور صلاحتیوں سے مالا مال جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک کے نوجوانوں کیلئے مستقبل میں امید کی کرن ثابت ہونگے۔جے آئی یوتھ لاہور کے نوجوان قرآ ن و سنت کے بابرکت نظام کے نفاذ کیلئے نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کریں اوروطن عزیز میں اسلامی وفلاحی پاکستان کی بنیاد بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ لاہور کی جنرل کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ نے کی۔ اجلا س سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ لاہور حمزا بلال سمیت ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔